03 Feb 2024
(لاہور نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے آج طلب کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو آج دن 11 بجے سائبر کرائم کے نتیجے میں انکوائری کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں علیمہ خان پر معاشرے میں انتشار پھیلانے، دھمکیاں دینے اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔