02 Feb 2024
(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور زبیر خان نیازی کو اشتہاری قرار دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے آفس جلانے کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو مسلم لیگ ن کے آفس جلانے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا۔