اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عام انتخابات: میرا کی خواتین سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے خواتین سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس  پر اداکارہ میرا کا ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ "میں اپنی فیملی کے ہمراہ نیویارک میں موجود ہوں اور یہاں بھی الیکشن کا سماں ہے، میری فیملی میں بھی سب 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں"۔

میرا نے کہا کہ "میں اپنے والد صاحب کے ساتھ یہی گفتگو کررہی تھی کہ پاکستانی خواتین کو لازمی ووٹ ڈالنا چاہیے کیونکہ معاشرے کی تبدیلی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے"۔

اداکارہ نے پاکستانی خواتین سے اپیل کی کہ "آپ اپنی فیملیز کے ہمراہ 8 فروری کو لازمی ووٹ ڈالیں، اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ دیں اور اپنے حق کا استعمال کریں، ووٹ ڈالنا آپ کا حق ہے، آپ ہی اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان اور اپنا مستقبل تبدیل کرسکتی ہیں لہٰذا میری اپیل ہے کہ آپ لازمی ووٹ ڈالیں"۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے