اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا علی ظفر پی ایس ایل ترانہ گائیں گے؟ آئمہ بیگ نے بتا دیا

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ پی ایس ایل (پاکستان سُپر لیگ) کے سیزن 9 کا ترانہ گائیں گے۔

2024 کے پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جس میں چند دن باقی ہیں، پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ شائقین اس انتظار میں ہیں کہ اس سیزن کا ترانہ کون سے گلوکار کی آواز میں سامنے آئے گا۔

شائقین کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کے حوالے سے اہم خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی سٹوری میں ایک خبر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ “پی ایس ایل کے سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں گے”۔

aima2

گلوکارہ نے اس خبر کے ساتھ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بریکنگ نیوز بھی لکھا جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبر گردش کررہی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے سے متعلق کوئی پوسٹ یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں ابتدائی تینوں سیزنز کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے، 2018 میں ان پر ساتھی گلوکارہ میشا شفیع نے ہراسگی کا الزام لگایا جس سے کیریئر شدید متاثر ہوا، تب سے انہیں دوبارہ پی ایس ایل کا ترانا گانے کا موقع بھی نہیں مل پایا، علی ظفر پر الزام ثابت نہیں ہوسکا لیکن ایک داغ لگ گیا جو لاکھ کوشش کے باوجود صاف نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،  ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles