(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن شعیب ملک نے دوبارہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ جوائن کرنے کافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک دوبارہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں 2 فروری کو فارچیون باریشال کو جوائن کریں گے،شعیب ملک فارجیون باریشال کی نمائندگی کرتے ہوئے سلہٹ میں کھلنا ٹائیگرز کیخلاف 3 فروری کو میچ کھیلیں گے۔
آل راؤنڈر شعیب ملک گزشتہ ہفتے نجی وجوہات کی بناء پر بی پی ایل چھوڑ کر ڈھاکا سے دبئی چلے گئے تھے، ان کے ٹیم چھوڑنے کے بعد فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات لگے تھے ،تاہم فارچیون باریشال اور شعیب ملک نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔
ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو فارچیون باریشال کے کپتان تمیم اقبال نے ٹیلی فون کرکے بی پی ایل دوبارہ جوائن کرنے کی درخواست کی۔ شعیب ملک نے تمیم اقبال کو کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں واپس بلایا جاسکتا ہے۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ تمیم اقبال نے ان سے درخواست کی ہے کہ آپ کی ضرورت ہے اس لئے بی پی ایل میں ٹیم کو جوائن کرنے واپس آجائیں۔