01 Feb 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے مداحوں سے اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعاوں کی اپیل کردی۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں فضیلہ قاضی کا کہنا تھاکہ میں نے سینئر اداکار طلعت حسین کی حالیہ ویڈیو دیکھی ہے، میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین ذہنی اور جسمانی صحت عطا فرمائے" آمین"۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ بھی زندگی کے اسی دور سے گزر رہی ہیں، اس لیے میں اچھی طرح سے سمجھ سکتی ہوں کہ طلعت حسین صاحب کس جدوجہد کا سامنا کر رہے ہیں؟
اداکارہ نے مزید کہا کہ اہلخانہ ہمیشہ اپنے پیاروں کو تسلی دینے کی پوری کوشش کرتے ہیں اور میری دُعائیں بھی طلعت حسین صاحب اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، میری سب سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔