شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر،اداکار گوہر رشید نے طریقہ بتا دیا
(ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے اداکاری کا شوق رکھنے والے افراد کو شوبز انڈسٹری میں آنے کا واحد طریقہ بتا دیا۔
تفصیلات کےمطابق اداکار گوہر رشید نے ایک شو میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے،اس کلپ میں وہ اداکاری کی دنیا میں کیریئر بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔میزبان نے گوہر رشید سے سوال کیا کہ “جو لوگ شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں وہ ایسا کیا کریں کہ اس انڈسٹری میں آجائیں؟
اس سوال کے جواب میں گوہر رشید نے کہا کہ پاکستان میں اداکار بننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ گوری رنگت کے لیے مہنگے مہنگے انجکشن لگوائیں اور پھراداکاری کی دنیا میں آپ کا گیم آن ہے۔اداکار نے کہا کہ گوری رنگت کے بعد آپ خود بخود ایک بہترین اداکار بن جائیں گے، آپ کو اداکاری آتی ہو یا نہیں لیکن آپ کو کاسٹ کیا جائے گا۔