(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے فلم سٹار شان کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرنے پر سپر سٹار کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق یمنیٰ زیدی نے اپنے ایک انٹرویو دیا میں پاکستانی اسٹار شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں، میں نے اُن کی کئی فلمیں گھر میں دیکھی ہیں اور سینما جاکر بھی اُن کی فلمیں دیکھی ہیں،میری خواہش ہے کہ میں فلموں میں ان کے ساتھ کام کروں۔
تاہم اب اداکارہ کی تعریف پر ردعمل دیتے ہوئے اپنےایک بیان میں شان شاہد نے یمنیٰ زیدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعریفی الفاظ کے لیے بےحد شکریہ، اچھائی کو ہی دوسرے لوگوں میں اچھائی نظر آتی ہے۔شان شاہد نے یمنیٰ زیدی کی صلاحیتوں کی تعریف میں کہا کہ آپ ایک شاندار اداکارہ ہیں، آپ باصلاحیت ہیں اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں۔
اداکار نے اشارہ دیا کہ ممکنہ طور پر وہ بہت جلد یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔