01 Feb 2024
(ویب ڈیسک) ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے اپنے ویلنٹائن سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔
بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے ساتھی اداکارہ یشما گِل کو اپنا ویلنٹائن قرار دیا اور ان کے لیے ایک ٹیڈی بیئر اور گلدستے کا تحفہ لے کر اچانک ان کے گھر پہنچیں۔
یشما گِل نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ہانیہ عامر کے پری ویلنٹائن گِفٹ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ گزشتہ کئی برسں بعد مجھے یہ پری ویلنٹائن گفٹ ملا ہے۔