اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.6 فیصد کی کمی

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(ویب ڈیسک) زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کیمطابق 19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8604 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.6 فیصد کم اور ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زر وسیع (ایم ٹو) میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.8 فیصد کی کمی ہوئی۔ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کا حجم 31947 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.8 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں بھی 0.8 فیصد کم ہے۔

ہفتے کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 23230 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کیمقابلہ میں 0.8 فیصد اور گزشتہ مہینے کے مقابلہ میں 1.3 فیصد کم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے