اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کے بعد ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل ہو گئے۔

29 سالہ بلے باز بابر اعظم اس سے قبل 10 ویں نمبر پر موجود تھے البتہ بھارت اور آسٹریلیا کے بلے بازوں نے اپنے ٹیسٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے بابر اعظم کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی اور وہ پانچویں نمبر پر آ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ دو درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ اور کیوی بلے باز ڈیرل مچل کا تیسرے اور چوتھے نمبر پر قبضہ برقرار ہے۔

باؤلنگ رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا، بھارت کے روی چندرن ایشون نے انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹیں لینے کے بعد پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے، اس کے علاوہ جسپریت بمراہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھی ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بھارت کے رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ اور بین سٹوکس چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے