30 Jan 2024
( لاہور نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کے شہر پوچسٹروم میں کھیلے گئے سپر 6 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی شاندار باولنگ کی بدولت آئرلینڈ کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،جان مک نیلی 53 اور ہیری 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے عبید شاہ نے 3، عامرحسن، علی رضا اور احمد حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔182 رنز کا ہدف پاکستان نے 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،احمد حسن نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سعد بیگ اور ہارون ارشد نے 25 ، 25 رنز بنائے جبکہ اذان اویس 21 ، شاہ زیب خان 11 اور علی اسفند نے 9 رنزاسکور کیے۔