اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل میں ایک بار پھر علی ظفر کی آواز گونجنے کا امکان

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں علی ظفر کی آواز گونجنے کا امکان روشن ہوگیا۔

 پی ایس ایل میں ابتدائی تینوں سیزنز کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے،2018 میں ان پر ساتھی گلوکارہ میشا شفیع نے ہراسگی کا الزام لگایا جس سےان کا  کیریئر شدید متاثر ہوا، تب سے انہیں دوبارہ پی ایس ایل کا ترانا گانے کا موقع بھی نہیں مل پایا جبکہ  علی ظفر  پر الزام ثابت نہیں ہو سکا لیکن ایک داغ لگ گیا جو لاکھ کوشش کے باوجود صاف نہیں ہو سکا۔

پی سی بی نے رواں برس پی ایس ایل کیلیے علی ظفر کی آواز میں تین اینتھم ریکارڈ کروائے، ان میں سے ایک منتخب بھی ہو گیا،البتہ بات جب پی ایس ایل فرنچائزز تک پہنچی تو ایک خاتون آفیشل نے اعتراض اٹھا دیا، ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے واقعے کی وجہ سے علی ظفر کو لیگ سے دوبارہ منسلک کرنا درست نہیں اس سے ساکھ متاثر ہو گی۔

اس بات کو جواز بنا کر بورڈ نے علی ظفر کو پروجیکٹ سونپنے کا ارادہ تبدیل کر دیا تھا، ذکا اشرف نے ان کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کیے، البتہ اب چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے جانے سے حالات تبدیل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔موجودہ آفیشلز کا خیال ہے کہ چونکہ علی ظفر پر الزام ثابت نہیں ہوا لہذا انہیں موقع دینے میں کوئی حرج نہیں ہے، صورتحال آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے