(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔
تفصیلات کےمطابق ماہرہ خان نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پہلی بار ہونے والے جشن ریکھتا میں شرکت کی،جہاں انہوں نے بھارتی فیشن ڈیزائنر مسابہ گپتا کی تیار کردہ دیدہ زیب نارنجی رنگ کی ساڑھی پہنی۔
اداکارہ نے ساڑھی پہننے کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جبکہ جشن ریکھتا کے انسٹاگرام سے بھی اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں، جہاں مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں۔
جشن ریکھتا کے انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ خالص اردو زبان میں بات کرتی دکھائی دیں اور ان کے انداز اور لباس نے مداحوں کے دل جیت لیے،مداحوں نے اداکارہ کی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے نہ صرف ان کی ساڑھی کو دیدہ زیب قرار دیا بلکہ ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں۔