اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈسٹری میں کسی سے محبت اور شادی نہیں کروں گی: شازیل شوکت

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نوجوان ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ شازیل شوکت نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کسی سے محبت اور شادی نہیں کروں گی۔

حال ہی میں شازیل شوکت نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا، پروگرام کے دوران انہوں نے  سیگمنٹ ریپڈ فائر میں مختلف سوالات کے عمدگی سے جوابات دیے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ شوبز میں اگر کسی نے شادی کا کہا تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟

سوال کے جواب میں شازیل کا کہنا تھا کہ  اگر میں پیار نہیں کرتی تو میرا جواب نہ ہوگا اور میں انڈسٹری میں کسی سے پیار اور شادی نہیں کرسکتی تاہم پیار ہر کسی کو ہوتا ہے  مجھے بھی ہوا اور قائم بھی ہے۔

زندگی میں تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی فیملی اور دوستوں کے حوالے سے آتی ہے اور میری زندگی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

شوبز شخصیات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ساتھی اداکاروں میں شہروز سبزواری بہت سپورٹ کرتے ہیں، سینئر اداکاروں سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  نور حسن کو چاہیے کہ باتیں کم کیا کریں جبکہ بلال عباس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بہت ہینڈسم ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں شازیل کا کہنا تھا کہ افسردگی کا کردار سجل علی بہترین نبھا سکتی ہیں اس کے بعد یمنیٰ زیدی، زارا نور اور عائزہ خان شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے