(ویب ڈیسک) پاکستانیشوبز کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان ڈراما انڈسٹری میں بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، گزشتہ دنوں اُنہوں نے اپنی ڈھولکی کی تقریب کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
تاہم اب عریشہ رضی کےبرائیڈل شاور کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اُن کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔عریشہ رضی نے اپنے برائیڈل شاور میں سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا اور ہلکے میک اپ کے ساتھ وہ حسین لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔