29 Jan 2024
(ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ عائشہ صدف عرف کرینہ جان نے دعویٰ کیا ہے کہ موتی محل تھیٹر میں ا ن پر تشدد اور فائرنگ کی گئی ،تاہم انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ان پر حملہ سردار تحسین نامی شخص کی طرف سے کیا گیا۔ ملزم سردار تحسین نے پہلے ان کی ٹیم کے سامنے ان پر تشدد کیا پھر ان پر فائرنگ کی لیکن وہ محفوظ رہیں۔
عائشہ صدف کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ان کی مدد کریں اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔دوسری جانب تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم سردار تحسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم کی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں لائی جاسکی۔