29 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مریم نور نے خوبصورت لہنگا چولی میں دلکش اداؤں کیساتھ حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مریم نور نے ان دیکھی تصاویر شیئر کیں جن میں اداکارہ حسین جوڑے میں کیمرے کے سامنے دلکش اور منفرد پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں مریم نور نے حسین لہنگا چولی زیب تن کررکھا ہے، مہارت سے ہوا میک اپ اور"کندن" کے زیورات اداکارہ کے حسن کو چارچاند لگا رہے ہیں۔
اداکارہ کی ان تصاویر پر مداحوں اور فیشن کے متوالوں کی جانب سے ڈھیروں تعریفوں بھرے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔