(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اسامہ خان نے اداکارہ مایا علی سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں اسامہ خان نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے اپنی پسندیدہ اکاراؤں کے طور پر مایا علی اور ماہرہ خان کی تعریف کی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اسامہ خان کا کہنا تھا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں اور میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔
اسامہ خان نے کہا کہ مایا علی کو اس بات کا علم ہے کہ میں اُنہیں پسند کرتا ہوں کیونکہ میں کئی شوز میں اس بات کا اعتراف کرچکا ہوں، میں مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں۔
مایا سے شادی بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا، اُس کے بعد شادی کے بارے میں سوچیں گے۔