اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ اقبا ل نے اپنی تعلیمی کامیابی مرحوم عامر لیاقت حسین کے نام کردی

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے تعلیمی میدان میں اپنی کامیابی کو سابق شوہر کے نام کردیا۔

رپورٹ کےمطابق بشریٰ اقبال نے 2 سال قبل جامعہ کراچی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال قبل جامعہ کراچی نے طالب علموں کے لیے کونووکیشن کا انعقاد نہیں کیا تھا اور شیخ الجامعہ نے اپنے آفس بلا کر ہی تمام طالب علموں کو اسناد دے دی تھیں۔

اب دو سال بعد جامعہ کراچی نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے کونووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں دیگر طالب علموں سمیت  بشریٰ اقبال کو پی ایچ ڈی کی سند سے نوازا گیا۔اس حوالے سے بشریٰ اقبال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے فلسطینی اسکارف بھی پہنا ہوا ہے۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ “الحمدللہ! آج میں نے باضابطہ طور پر کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مسٹر خالد عراقی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی “۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ “میں یہ ڈگری اپنے پیارے مرحوم والدین اور اپنے سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت حسین کے نام کررہی ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی”۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ کو سال 2020 میں طلاق دے دی تھی ۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے