اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ملازم کو مارنے کی ویڈیو پر مشی خان نے راحت فتح علی خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مشی خان نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی وائرل ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنے ملازم کو پیر صاحب کے دم کیے ہوئے پانی کی بوتل کے گم ہو جانے پر بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بعد ازاں راحت فتح علی خان کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا یہ استاد اور شاگرد کا معاملہ ہے، میں نے اس واقعہ کے فوری بعد ملازم سے معافی مانگ لی تھی۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے راحت فتح علی خان پر سخت تنقید کی۔

اداکارہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان صاحب آپ مشہور زمانہ گلوکار ہیں، آپ کے پاس ان گنت پیسہ ہے اور آپ کی بوتل مجھے لگ رہا ہے یہ کوئی ’شہد کی بوتل‘ ہے جس کے پیچھے آپ اپنے سٹاف کو جانوروں کی طرح مار رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی، آپ ایسی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے آپ کی جو بھی شہد کی بوتل غائب ہوئی ہے اس کے بدلے میں آپ 10 کریٹ شہد کی بوتلوں کے خرید سکتے ہیں، آپ ایک بوتل کیلئے ایسا کر رہے ہیں، یہ دل ہے آپ کا، آپ کیسے کسی کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے آپ لوگوں کو اتنی عزت دی ہے وہ سنبھالی نہیں جا رہی، کوئی نہ کوئی چکر آپ کا سامنے آتا رہتا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھ کر تو میں دنگ ہی رہ گئی ہوں، آپ اتنے ظالم ہیں، شرم آنی چاہیے آپ کو۔

 
 

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے