اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف نعت خواں اور شاعر مظفروارثی کو بچھڑے 13 برس بیت گئے

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف نعت خواں اور شاعر مظفروارثی کو اپنے پرستاروں سے جدا ہوئے 13 برس بیت گئے۔

میرا پیمبرعظیم ترہے‘ نعت سے شہرت پانے والے مظفروارثی 23 دسمبر 1933 کوبھارتی شہرمیرٹھ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے نہ صرف حمدیہ اورنعتیہ کلام خود لکھا بلکہ اپنے مخصوص انداز میں خود بھی اسے پڑھ کر اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کیا۔ ان کی لکھی ہوئی نعتیں آج بھی اہل ایمان کے جوش کو گرما دیتی ہیں۔

مظفر وارثی کے لکھے ہوئے کلام کو استاد نصرت فتح علی خان اورعدنان سمیع جیسے گلوکاروں نے بھی پیش کرکے خوب نام کمایا۔

مظفر وارثی نے متعددغزلیں بھی لکھیں جو ہر خاص و عام میں بڑی مقبول ہوئیں۔ مظفر وارثی کوفنی خدمات پرتمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

وہ 28 جنوری 2011 کو علالت کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے مگر وہ اپنے نعتیہ اور حمدیہ کلام کی وجہ سے آج بھی اہل ایمان کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے