اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بلال سعید نے کنسرٹ کےدوران مداحوں کو مائیک کیوں مارا تھا؟گلوکار نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں کو مائیک مارنے کی وجہ بتا دی۔

رپورٹ کے مطابق بلال سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ اسٹیج میرے لیے کُل کائنات کی حیثیت رکھتا ہےاورمیں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے خود کوزندہ دل محسوس کرتا ہوں۔گلوکار نے کہا کہ جب اسٹیج پر پرفارم کرتا ہوں تو ذہنی تناؤ بھول جاتا ہوں اور تمام تر پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ کر مداحوں کے سامنے پرفارم کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ دورانِ پرفارمنس مجھ سمیت ہر ایک فنکارپراسٹیج کا احترام کرنالازم ہےاور میں کبھی بھی اس چیز پر سمجھوتہ نہیں کرتا، میں اپنے مداحوں سے بھی بہت محبت کرتا ہوں۔بلال سعید نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ جب دوران کنسرٹ شرکاء نے کوئی بدتمیزی کی ہو لیکن میں نے اس بدتمیزی پر جو ردعمل دیا ہے وہ پہلی بار ہواہے جو کہ میری غلطی ہے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ مجھے اپنے غصے پر قابو رکھنا چاہیے تھا اور اسٹیج چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا کیونکہ اسٹیج کا احترام مجھ پر لازم ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بلال سعید کے میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اچانک غصے میں آگئے تھے اور اُنہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود مائیک کنسرٹ کے شرکاء کی جانب دے مارا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے