اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پروڈیوسر عاصم رضاکااداکارہ یمنیٰ زیدی کو بوسہ،ویڈیو آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی کمرشل ڈائریکٹر اورپروڈیوسر عاصم رضا کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بوسہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی ،اس پریمیئر کے دوران شائقین اور شوبز شخصیات نے فلم ‘نایاب’ کی خوب تعریف کی اور ساتھ ہی فلم کی کاسٹ یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، جاوید شیخ، عدنان صدیقی اور فریال محمود سمیت دیگر کاسٹ کی اداکاری کو بھی سراہا۔

پریمیئر کے اختتام پر جہاں سب ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کررہے تھے تو اسی دوران پروڈیوسر عاصم رضا نے بےتکلفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حدیں پار کردیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم رضا اداکارہ یمنیٰ کے منہ پر دو بار بوسہ دیتے ہیں اور پھر اُنہیں گلے لگا لیتے ہیں۔

یمنیٰ زیدی اور عاصم رضا کا ایک دوسرے کے ساتھ یوں بےتکلف ہونا سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں شوبز شخصیات پر سخت تنقید کی۔صارفین نے کہا کہ عاصم رضا اور یمنیٰ زیدی کو اپنے درمیان فاصلہ رکھنا چاہیے تھا۔

 صارفین نے کہا کہ ان دونوں شخصیات کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔سوشل میڈیا صارفین  کا یمنیٰ زیدی پر تنقید کرتے ہوئے  مزید کہنا تھاکہا کہ یہ بھی شہرت اور پیسوں کی خاطر دوسری اداکاراؤں کے نقشِ قدم پر چل پڑی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے