اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیلئے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے لیے عدالت نے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کردیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔ کیس کی سماعت ساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ حقائق و حالات کے پیش نظر اور ملزمان کے وکلا کو کئی مواقع فراہم کیے گئے۔ اس عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ ملزمان کے لیے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرے۔  ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو ملزمان کی جانب سے نمائندگی کے لیے سٹیٹ  ڈیفنس کونسل مقرر کرنے کے لیے ای میل کے ذریعے وکیلوں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیا۔ جس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے قابل وکلاء کے نام فراہم کیے، جو اب ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے کیس کی نمائندگی کریں گے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملک عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ کو بانی پی ٹی آئی  کے لیے سٹیٹ  ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے جبکہ حضرت یونس ایڈووکیٹ کو شاہ محمود قریشی کے لیے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے۔

دونوں سٹیٹ کونسل ملزمان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے