27 Jan 2024
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے احمد اسحاق جہانگیر کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، کابینہ نے پولیس سروس میں گریڈ 21 پر ملازمت کرنے والے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کی سرکلر سمری کے ذریعے منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔