اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(لاہور نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کیسز سننے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے رخصت پر جانے کے معاملے میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ان کی درخواست منظور نہیں کی گئی جس کے بعد جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کے لیے دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔

جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی، وزارت قانون نے رخصت کی درخواست منظور نہیں کی جس کی وجہ سے درخواست واپس لی گئی۔

یاد رہے کہ جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 2 ریفرنسز زیر سماعت ہیں جب کہ وہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے