اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن ،11 دہشت گرد گرفتار

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 135 آئی بی اوز آپریشن کیے ، یہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ ، نارووال اور جہلم میں کی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ  دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز جیکٹ ، آئی ای ڈی بم، 2 ڈیٹونیٹرز، 11حفاظتی فیوز، 17 پرائما کارڈ اور نقدی برآمد کی گئی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت گل شادین، کاظم ، نواب ، اسامہ ، اعجاز ، ظہیر ، مصطفیٰ خان اور رسول خان وغیرہ کے ناموں سے ہوئی ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے790 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 33546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے