اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انسداد پولیو کیلئے عالمی برادری کے کردار کو سراہتے ہیں: انوار الحق کاکڑ

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے عالمی برادری اور ترقیاتی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

 نگران وزیراعظم سے صدر روٹری انٹرنیشنل سٹیفینی ارچک کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، وفد میں تھامس انتھونی گمپ، محمد فیض قدوائی، عبد العزیز میمن اور مسرور شیخ بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پاکستان سمارٹ ویلیج پروگرام اور انسداد پولیو کے حوالے سے روٹری انٹرنیشنل کی کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی۔

انوار الحق کاکڑ نے روٹری انٹرنیشنل کی پہلی خاتون صدر سٹیفینی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی اور روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان میں انسداد پولیو، تعلیم اور دیگر شعبوں کے لئے خدمات کو سراہا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے عالمی برادری اور ترقیاتی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں، ہمارا عزم ہے ملک میں ہر بچہ پولیو سے محفوظ ہو، حکومت روٹری انٹرنیشنل کے پروگرامز میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، امید کرتے ہیں کہ آپ کی تنظیم پروگرامز کی رسائی میں مزید وسعت دے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے