26 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ کو پہلے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 3 میں شہباز لطیف کھوسہ اپنے والد لطیف کھوسہ کی انتخابی مہم چلا رہے تھے کہ اسی دوران مسجد کے باہر شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا بعدازاں رہا بھی کر دیا گیا۔
شہباز لطیف کھوسہ کے بھائی خرم لطیف کھوسہ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز کو پولیس نے حراست میں لیا تھا لیکن بعد میں رہا کر دیا، اب وہ گھر آ چکے ہیں۔