اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عام انتخابات: پنجاب پولیس کا سکیورٹی کیلئے تمام ذرائع استعمال کرنیکا فیصلہ

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے عام انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لئے اپنےتمام ذرائع استعمال کرنے کافیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018 میں ڈیوٹی دینے والےایک لاکھ 60 ہزار رضاکار ڈیوٹی پر تعینات نہیں کئے جائیں گے، رضاکاروں کی کمی پوری کرنے کےلئے تمام پولیس ملازمین تعینات کئے جائیں گے، رضاکاروں کی تعیناتی نہ ہونے سے 45 کروڑ سے زائد کی رقم کا فائدہ ہوگا۔

حکام کے مطابق الیکشن 2024 میں 1لاکھ 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ 66 ہزار فوج و رینجرز تعینات ہوگی،  13ہزار 100 لیڈی اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر 5، حساس پولنگ سٹیشنز پر 4 اور نارمل پولنگ سٹیشن پر 3 اہلکارتعینات ہونگے،  5 پولنگ سٹیشنز پر ایک موٹرسائیکل پر 2 رکنی سکواڈ پٹرولنگ کرےگا جبکہ 25 پولنگ سٹیشنز پر چھ اہلکار پٹرولنگ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

حکام نے بتایا کہ کوئیک رسپانس کےلئے ہرضلع میں ایس ایچ او 10جوانوں کے ساتھ اپنے علاقہ میں موجود رہےگا،  ڈی ایس پی 20 جوانوں کے ساتھ اپنے سرکل میں موجود ہونگے،ڈی پی او40 اہلکاروں کےساتھ کوئیک رسپانس کے طور پر موجودہونگے، ہرضلع میں 3ریزرو ٹیمیں کوئیک رسپانس کے طور پر موجود رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے