اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام بے بنیاد ہے: بی پی ایل فرنچائز

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز فارچیون باریسل نے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک پرمیچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر فکسنگ کے شبے کے بعد شعیب ملک کا فارچیون باریسل سے کنٹریکٹ ختم ہوا۔

باریسل ٹیم کے میڈیا مینجر سکندر نے شعیب ملک کے حوالے سے بنگالی میڈیا کے دعوے اور اطلاعات کو  بے بنیاد قرار دیا ہے۔

میڈیا مینجر سکندر کا موقف ہے کہ شعیب ملک 6 فروری کو دوبارہ آکر کھیلنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم ہوا۔

دوسری جانب شعیب ملک نے میڈیا رپورٹس کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی میں ہوں، واپس جا کر کھیلنا چاہتا تھا لیکن لیگ انتظامیہ راضی نہیں ہوئی، باقی سب باتیں بکواس ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے ایک اوور میں تین نو بالز کروائی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے