اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے متوقع کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی: شاہین آفریدی

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 16 سے 20 کھلاڑیوں کی نشاندہی کرلی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی20 میں عمدہ بولنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ افتخار احمد تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہم ہر کھلاڑی کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ حسیب اللہ، عباس آفریدی اور صائم ایوب کرکٹ میں پاکستان کا مستقبل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی 4 میچوں میں پاکستان کی بیٹنگ نہیں چل سکی اور فیلڈنگ بھی اچھی نہیں ہوئی لیکن پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی اور کامیابی حاصل کی جو ضروری تھا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ عباس آفریدی ایک اچھا باؤلر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا فیلڈر اور بیٹر بھی ہے، اس کے آنے سے باؤلنگ لائن مضبوط ہوئی ہے، موقع ملنے پر وہ پرفارم کرنے کیلئے تیار رہتا ہے۔

کپتان  کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف صائم ایوب توقع کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرسکا لیکن اس میں پاکستان کیلئے شاندار کارکردگی دکھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے