26 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث درخواست پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہے۔