اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا شہر کےانڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تحقیقات کا عندیہ

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہر کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے نہر کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تحقیقات کا عندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی مد میں کسی نے پیسے کمائے ہیں، انڈر پاسز کی حالت پہلے سے بھی عجیب سی کردی ہے اور وہ مذاق لگ رہا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عجیب سی لائٹیں لگا دی ہیں جو پہلے دن ہی بند ہوگئیں، تحقیقات ہوئی تو ضرور پتہ چلے گا کس نے پیسہ کمایا ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے،ماحولیاتی تبدیلی کا کتنا بڑا اثر ہے کہ اب تک برف نہیں پڑی، اس سے زیادہ قدرت ہمیں کیا دکھائے ؟ رپورٹس بتا رہی ہیں کہ 2026 تک لاہور میں پانی ختم ہو جائے گا، ٹینکر چلیں گے۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ واسا سے ہم معلومات نکلوا رہے ہیں جہاں ٹیوب ویل لگے ہیں کیا وہاں واسا کا پانی بھی لگا ہے، جہاں واسا کا پانی لگا ہو، وہاں واسا کے پانی کی کیا ضرورت ہے ؟

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ کوئی نیم سرکاری ادارہ الیکٹرانک وہیکل کا کام شروع کر سکتا ہے، جس پر وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو چاہیے 50 فیصد بچوں کو فری ٹرانسپورٹ کی سہولت دیں ،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کے پاس بہت پیسا ہے۔

سماعت کے دوران پی ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہارٹی کلچر اتھارٹی  نے حال ہی میں شاہدرہ میں 5 ہزار پودے لگائے ہیں، ہم 2 ہزار پودے مزید لگائیں گے، ہم نے اپنے سٹاف کو 25 الیکٹرک بائیکس دے دی ہیں۔

اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے عدالت کو بتایا کہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے برف باری نہیں ہوئی، اگلے جمعے تک بارش شروع ہو جائے گی، موٹروے پر کھجور کے ہزاروں درخت لگائے جاتے ہیں، اس پر پابندی لگا دینی چاہیے، جنوبی پنجاب میں یہ درخت پھل دیتا ہے، مگر یہاں نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے