اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سلمان اکرم راجہ کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پرتفصیلی فیصلہ جاری

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سلمان اکرم راجہ کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دورکنی بنچ درخواست دادرسی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجواتا ہے،الیکشن کمیشن درخواست کو کمپلینٹ تصور کرتے ہوئے قانون کے تحت فیصلہ کرے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ رات مختصر فیصلہ سنا دیا تھا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل میں درخواست کی مخالف کی تھی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو مسترد کر دیا تھا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی تحریک انصاف کی اپیل مسترد کر دی تھی، اس وقت تحریک انصاف کا کوئی چیئرمین نہیں ہے، پی ٹی آئی کا چیئرمین کے بغیر کوئی وجود نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے