اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حفیظ نے کیویز اور کینگروز سے شکست کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکستوں کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پی سی بی کے قائم مقام سربراہ اور الیکشن کمشنر شاہ خاور سے ملاقات کی، محمد حفیظ نے شاہ خاور کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ناکامیوں کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ  دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں کا مکمل فوکس کھیل پر نہیں تھا، انہیں مختلف لیگز کی فکر لگی ہوئی تھی۔

ملاقات میں  محمد حفیظ نے اپنی ڈائریکٹر شپ کے ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں توسیع کے حوالے سے بھی بات کی تاہم بورڈ نے محمد حفیظ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ سے گائیڈ لائنز لینے کے بعد جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ خاور سے ملاقات کے ساتھ محمد حفیظ نے بورڈ کے سی او او سلمان نصیر سے بھی الگ ملاقات کی اور انہیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کی رپورٹ بھی جمع کرا دی جبکہ آئندہ چند روز میں منیجر قومی ٹیم نوید اکرم چیمہ بھی اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے