اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر گفتگو

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز سے قازقستان کے سفیر یرزان کستافین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور تجارت کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وفاقی وزیر تجارت سے ملاقات کے دوران قازقستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ قازقستان کے وزیر تجارت فروری میں پاکستان کا دورہ کرنے کے متمنی ہیں، دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کے مواقع تلاش کرنا اور دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینا ہے۔

سفیر قازقستان یرزان کستافین نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کیلئے الماتے میں فیشن شو کے منصوبوں کا اعلان کیا، پاکستانی فیشن انڈسٹری کو پرتپاک دعوت ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنے کام کی نمائش کریں۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ تجارت اور لاجسٹکس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، نقل و حمل کے بغیر تجارت ناممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے