اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اس طرح الیکشن کرانے سے ملک کسی صورت نہیں چلے گا : شاہد خاقان

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس طرح الیکشن کرانے سے ملک کسی صورت نہیں چلے گا میں اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا جہاں آج مسلم لیگ ن کھڑی ہے۔

شاہد خاقان عباسی اپنے کوآرڈی نیٹر کے ساتھ اینٹی کرپشن کے آفس پہنچ گئے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملہ کیا ہے خود پتا کرنے آیا ہوں، حافظ عثمان کو آج طلب کیا گیا حافظ عثمان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ن لیگ کا ٹکٹ مانگا حافظ عثمان کو جو نوٹس دیا گیا کلیئر نہیں، الیکشن سے پہلے لوگوں کو کبھی پولیس بلا رہی ہے، کبھی نیب اور کبھی اینٹی کرپشن بلا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں بھی یہی ہوتا رہا اب پھر سے طلبیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، پکڑ دھکڑ سے الیکشن متنازع ہو جاتے ہیں، الیکشن کمیشن موجودہ الیکشن کو جتنا غیر متنازع بنائے اتنا اچھا ہوگا لیکن یہ کیسا الیکشن ہے کہ الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کیا جارہا ہے، انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو الیکشن نہیں لڑ رہا اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا جو الیکشن لڑے گا اس کے ساتھ کیا ہوگا؟ کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا ہے نہ آئندہ چلے گا، اس طرح الیکشن کرانے سے ملک کسی صورت نہیں چلے گا، آئینی عمل متنازع بنا کر ملک کبھی نہیں چلتے، الیکشن کے عمل کو غیر متنازع بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ سے میرا کوئی اختلاف نہیں ،میں 35 سال سے ن لیگ سے منسلک ہوں، میں اس سیاست سے اتفاق نہیں کرتا جہاں آج مسلم لیگ ن کھڑی ہے، میری مسلم لیگ ن سے کوئی ناراضی نہیں ہے میں نے ٹکٹ کے لیے بھی اپلائی نہیں کیا اور ن لیگ کے خلاف کوئی الیکشن بھی نہیں لڑا، نواز شریف نے وطن واپسی پر مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے