اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ترقی کیلئے آئی ٹی کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا: نگران وزیراعظم

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی کیلئے آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا کہ لوگوں تک معیاری معلومات پہنچانے کی ضرورت ہے، بی آر آئی کے پہلے مرحلے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ  نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، چین ایک تسلیم شدہ معاشی طاقت ہے، چین نے معاشی بہتری کیلئے اپنی برآمدات میں اضافہ کیا۔

نگران وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان کو فعال اقتصادی ملک اور مینو فیکچرنگ شعبے میں خود کفیل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اپنی پالیسی کو معقول بنانے اور مارکیٹ سطح پر لانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سبز اور پائیدار ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے، امید ہے آئندہ حکومت معاشی استحکام کو ترجیح دے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے