اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 79 فیصد کا اضافہ

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سوتی دھاگہ کی برآمدات میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 79 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 95 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 79 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 53 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی نمو ہوئی۔ نومبر میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 86 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر میں بڑھ کر 95 ملین ڈالر ہو گیا۔

 اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 589 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا مجموعی حجم 382 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے