اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب حکومت کا دیگر صوبوں کو گندم فروخت کرنے کا اصولی فیصلہ

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کی فلور ملز اور نجی پارٹیوں کو سرکاری گندم کی فروخت کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خوراک پنجاب نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی فلورملز اور نجی پارٹیوں کو سرکاری گندم فروخت کرنے کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی فلورملز اور نجی پارٹیاں بھی پنجاب کی سرکاری گندم خرید سکیں گی۔

محکمہ خوراک پنجاب 4ہزار786 روپے فی من قیمت پر سرکاری گندم فروخت کرے گا۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس قیمت پر  دوسرے صوبوں کی فلور ملز کی جانب سے بڑی خریداری  کا امکان نہیں، 26 جنوری کے وزارت فوڈ سکیورٹی کے  اجلاس میں مشترکہ  سفارشات پیش کی جائیں گی۔

 سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے  فوڈ  ڈائریکٹوریٹس کو یہ اجازت دی گئی  ہے کہ نگران کابینہ کی منظوری کے تحت تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی فلورملز اور نجی پارٹیوں کو سرکاری گندم فروخت کی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے