اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلاول بھٹوتہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پربات کریں : مریم اورنگزیب

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پر بات کریں ، کوئی بھی آپ کی ذاتیات کی سیاست نہیں سننا چاہتا۔

انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب حاضری کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئیں۔  بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان 1990کی دہائی میں اس گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرچکا تھا، بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کا کلچر شروع کیا۔

انہوں نے پی پی پی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نئے نئے پنجاب آئے ہیں، شاید انہوں نے پی کے ایل آئی ،دانش سکول اور دوسرے منصوبے نہیں دیکھے، سندھ کا بھی حق ہے کہ وہاں پنجاب جیسی سہولیات ہوں، پی ڈی ایم کے فیصلوں میں پیپلز پارٹی کے وزرا بھی برابر کے حصہ دار تھے، پی ڈی ایم کی مشاورت میں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں موجود تھیں، بلاول بھٹو کی گفتگو تہذیب میں رہے گی تو نوازشریف جس کلچر کو لانا چاہتے ہیں وہ قائم ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ بلوم برگ کی رپورٹ میں لکھا ہے بہترین معاشی کارکردگی نوازشریف کی قیادت میں ہوئی، ہم وہ جماعت ہیں جس نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی اور عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے، مسلم لیگ ن کا مقابلہ ان تمام جماعتوں کے ساتھ ہے جو اپنے انتخابی نشان لے چکی ہیں، جو اپنے جلسے کر رہے ہیں ان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  مہنگائی ، بیروزگاری سے مقابلہ ہے، ہم نے معیشت کو سنبھالنا ہے،روزگار دینا ہے، ریلیف دینے کاپلان مرتب کرلیا ہے وہ جلد عوام کے سامنے آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے