23 Jan 2024
(لاہور نیوز) روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی کیساتھ 281 روپے 25 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔