23 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ 4 ہزار 744 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ الیکشن قریب ہیں، ووٹ دیتے وقت امیدوار کی کارکردگی کو مدنظر رکھیں، ریسرچ کریں کہ کس دور میں معیشت بہتر ہوئی، زیادہ تعلیمی ادارے اور سڑکیں کب بنیں؟
ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کریں گی۔
کانووکیشن میں 4 ہزار 744 طالبات کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ پی ایچ ڈی کی 77، ایم ایس ، ایم فل کی 818، بی ایس، بی بی اے، بی کام اور دیگر 2 ہزار 220 ڈگریاں دی گئیں۔ گرلز کالج گلبرگ کی 424 طالبات کو بھی ڈگریاں ملیں۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں کل 898 طالبات کو میڈلز اور مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔