اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران حکومت بڑھتے بل سے پریشان،پنشن سے متعلق اہم فیصلہ

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے بڑھتا بل کنٹرول کرنے کیلیے پنشن اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وفاقی حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بڑھتے ہوئے بل کو کنٹرول کرنے کیلیے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پنشن اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تجویز ہے کہ وفاقی حکومت کے ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل سروس کے آخری 36 ماہ کے دوران حاصل قابل مراعات کے 70 فیصد کی بنیاد پر مجموعی پنشن کے حق دار ہونگے۔

پنشن میں کوئی بھی اضافہ ریٹائرمنٹ کے وقت طے کی گئی پنشن پر دیا جائے گا، خاندانی پنشن شریک حیات کی موت کے بعد صرف دس سال کی زیادہ سے زیادہ مدت تک کیلیے اہل خاندان کے باقی افراد کیلیے قابل عمل ہوگی، شہدا کے کیس میں یہ مدت20سال ہو گی، کوئی بچہ معذور ہو تو پنشن عمر بھر کیلیے ہو گی۔ریٹائرمنٹ کے بعد دو بارہ ملازمت کی صورت میں خواہ وہ ریگو لر ہو یا کنٹر یکٹ پنشنر صرف پنشن یا تنخواہ میں سے  ایک کا حق دار ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے