23 Jan 2024
(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 12 فروری 2024 تک رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کا استعمال کسی صورت نہیں کیا جائے گا، اسلحہ لے کر چلنے پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔