اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بابو صابو ٹول پلازہ کی اپ گریڈیشن کا کام شروع

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے بابو صابو ٹول پلازہ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر بابو صابوٹول پلازہ کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا گیا، بابو صابو چوک سے ٹول پلازہ تک راستے کو کشادہ کیاجائے گا،اضافی لین بنیں گی جبکہ ٹول پلازہ کو موجودہ جگہ سے پیچھے شفٹ کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بابو صابو ٹول پلازہ کا دورہ کیا اور  جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے بابو صابو ٹول پلازہ کے دونوں اطراف اضافی لین کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا اور  ٹول پلازہ کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔

 ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بابو صابو ٹول پلازہ کی کشادگی اور اضافی لین کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور، سی سی پی او اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے