(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
مختلف ایئرپورٹس پر حد نگاہ کم ہونے کے باعث آج بھی متعدد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جبکہ 4 غیر ملکی پروازیں متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کر دی گئیں۔
شارجہ سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 182 اور جدہ سے پشاور کے لیے پرواز ای آر 852 کو لاہور اتارا گیا جبکہ کویت سٹی اور شارجہ سے سیالکوٹ کی پروازیں پی کے 240 اور 210 بھی لاہور منتقل کردی گئیں۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جدہ کی غیر ملکی ایئر لائن کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ کی 4 پروازیں پی کے 325، 326، ای آر 540 اور 541 اڑان نہ بھر سکیں۔
پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے601، پی کے 602، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 262 اور دبئی کی پرواز پی کے 233 بھی روانہ نہ ہو سکی۔
اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز پی کے 181، العین کی پرواز پی کے 143 جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 6369 اور پی کے 370 بھی منسوخ کر دی گئیں۔
لاہور سے کوئٹہ کے لیے پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 322، 323، لاہور سے کراچی کے لیے پروازیں پی کے 6313، ای آر 520، 525، کراچی سے کوئٹہ کے لیے پروازیں پی کے 310، 311 اور ملتان کی پروازیں پی کے 330، 331 بھی اڑان نہ بھر سکیں۔
اسی طرح ملتان سے شارجہ کے لیے پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 293، 294، کراچی سے جدہ کے لیے پرواز ای آر 811 اور پشاور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 217 بھی روانہ نہ ہو سکی۔