اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی رات گئے مراکہ ملتان روڈ پہنچے جہاں انہوں نے مراکہ سے اڈہ پلاٹ تک 8 کلو میٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے پورے پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے مراکہ ملتان روڈ سے اڈہ پلاٹ تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور مختلف مقامات پر اسفالٹ کے کام کی کوالٹی چیک کی، انہوں نے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید ہے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے